the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ داعش جو ہتھیار استعمال کر رہی ہے، اُن میں سے بیشتر ہتھیار عراقی فوج سے حاصل کئے گئے ہیں۔عالمی تنظیم نے علاقے میں اسلحے کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اسلحے پر مکمل پابندی کی اپیل کی ہے۔

ایک تازہ رپورٹ میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمینسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال جون میں عراق کےشہر موصل پر قبضے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ داعش کے ہاتھ لگا۔رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ کے پاس روایتی قسم کے تین



فوجی ڈویژن ہیں جن میں 40 ہزار سے 50 ہزار جنگجو ہیں ۔داعش عراق اور شام میں 25 ممالک کے تیار کردہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1980 کی دہائی میں دنیا میں فروخت کیا جانے والا 12 فیصد اسلحہ عراق میں پہنچا۔ایمینسٹی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے تخمینے کے مطابق عراق پر امریکی حملے کے بعد ستمبر 2003 میں عراق کے طول و عرض میں ساڑھے چھ لاکھ ٹن ایساگولہ بارود موجود تھا جو غیر محفوظ تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے علاقے میں اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلحے پر مکمل پابندی کی اپیل کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.